سٹی42: آزد کشمیر میں چوہدری انوار الحق کو ہٹا کر نیا وزیراعظم چوہدری یٰسین کو بنایا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کر لیا۔
اب چوہدری انوار الحق کو ہٹانے کے لئے تحریکِ عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔
آزاد کشمیر کے قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے تحریک میں نئے وزیراعظم کا نام پیش کرنا لازمی ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا پہلے ہی ارادہ چوہدری یٰاسین کو وزیراعظم بنانے کا تھا، بعد میں شامل ہونے والے تمام ارکان آزاد کشمری اسمبلی کے ساتھ مشاورت کرنے میں اور مسلم لیگ نون کے ساتھ بھی مشاورت کرنے میں ایک دن لگ گیا۔
آذاد کشمیر کے عوام کو اچھی حکومت دینے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے انوار الحق کے ہٹا کر اپنی پارٹی کا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ چند ہی روز پہلے کیا ہے ۔نئے وزیراعظم کا نام فائنل ہو جانے کے بعد اب ان ہاوس تبدیلی دنوں کی بات ہے کیونکہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اکثر ارکان پہلے ہی انوار الحق کے خلاف ہیں۔ ان کو وزیراعظم بنانے والے فارورڈ بلاک کے 9 ارکان اور صدر آذاد کشمیر بیرسٹر سلطان سب لوگ پیپلز پارٹی میں جا چکے ہیں۔ ۔
آج اسلام آباد میں پیپلز پارٹی ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا ہے۔
مرکزی قیادت نے وزارت عظمی کیلئے چودھری یاسین کی منظوری دے دی ہے۔
چودھری یاسین کا نام کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں اناؤنس کیا گیا۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کیساری قیادت اجلاس میں موجود تھی۔
پیپلز پارٹی میں وزارت عظمی کے لئے چار ناموں پر غور ہورہا تھا۔
وزارت عظمی کی فہرست میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان کا نام شامل تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری یاسین کا نام فائنل کیا۔
پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک اعلان کیا جائے گا۔