ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کا اہم فیصلہ

سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے اہم فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگزکی ترسیل کو ممنوع قرار دیا جائے گا، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو نافذ کیا گیا ہے جس کی اب مانیٹرنگ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار ہوگی، ایف بی آر کا سیمنٹ سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی شرط پر ہے۔