ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لیسکو نے سموگ کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر نصب ڈسک انسولیٹرز کی صفائی کا عمل جاری ہے.
ذرائع کے مطابق گرڈ سسٹم آپریشنز سرکل کی ٹیموں نے سسٹم کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے,ڈسک انسولیٹرز پر مٹی اور دھول جمنے سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے خدشات بڑھ جاتے ہیں,ماضی میں ملک بھر میں ہونے والے متعدد بریک ڈاؤنز کی بڑی وجہ بھی یہی انسولیٹرز قرار دیے گئے تھے۔

لیسکو حکام کے مطابق سموگ اور فوگ کے دوران ٹرانسمیشن لائنز میں ٹرپنگ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔