عابدچودھری:لاہور کے علاقہ غازی آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد ،دانت توڑ دیا گیا، متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل اور ناہید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق غازی آباد میں 9سالہ مقدس ،ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی، چھٹی کرنےپر ناہید نامی خاتون ملازمہ کے گھر آگئی۔
خاتون مالکن نے بغیر بتائے چھٹی کرنےپر تشددکیا پھر دانت توڑ دیا، بچی کے منہ سے خون نکلتا دیکھ کرخاتون شوہرسہیل کیساتھ فرار ہو گئی۔
محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی مگرتاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا، پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل اور ناہید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بچوں پرتشددکرنیوالےعناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔