ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور سیز پاکستانیوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اوور سیز پاکستانیوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت عدالتی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس اقدام کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ قانون اور ہائیکورٹ میں عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ان عدالتوں کے قیام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنا ہے۔ خصوصی عدالتوں کو مقدمات کی تیز رفتار سماعت اور عدالتی افسران کو جلد فیصلے کرنے کے لیے خصوصی اختیارات دیے جائیں گے۔

اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوگا اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز ہوں گی۔ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحات میں شامل کیا ہے اور ہائیکورٹ کی مشاورت سے جلد عدالتی افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاکہ انصاف کی فراہمی کے لیے ایک جامع اور مؤثر عدالتی نظام فعال کیا جا سکے۔