ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامشورو: ڈائریا کا مرض 9 افراد کی زندگی نگل گیا

جامشورو: ڈائریا کا مرض 9 افراد کی زندگی نگل گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل تھانو بلا خان کی یو سی مول میں ڈائریا پھیل گیا، ڈائریا کا مرض پھیلنے سے 9 افراد کی جان چلی گئی۔ 

 محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق گوٹھ فیض محمد برو سے ہے جبکہ 2 کا تعلق قریبی گاؤں سے ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں میں صورتِ حال کنٹرول میں ہے مگر دیگر دیہات سے بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

 ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر پیر منظور نے بتایا کہ صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر تھانو بلا خان نے کہا کہ علاقہ مکینوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے، اس کا مستقل حل نکالنا ہو گا۔

 اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں صرف ایک ڈسپنسری ہے جبکہ قریبی سرکاری ہسپتال دور ہے جس کی وجہ سے مستقل طور پر طبی سہولتیں میسر نہیں ہوتیں۔