ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد

نیپرا کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر  14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا کی جانب سے گیپکو، کیسکو اور فیسکو پر 2023-24 کی ناقص کارکردگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

حکام کے مطابق کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ 

نیپرا کے مطابق گیپکو نے نقصانات مصنوعی طور پر کم دکھائے اور صارفین سے اضافی بل وصول کیے۔

حکام کے مطابق گیپکو کے نقصانات 11.48 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ہدف 9 فیصد مقرر تھا۔

نیپرا کے مطابق تینوں کمپنیوں کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔