ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

 ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن (ری پبلک ڈے)پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم ا سلامی ملک ہے،ترکیہ کی ترقی کے لئے ترکیہ کی عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں، کھڑے رہیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور پارٹنرشپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔
 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت دار اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں ترکیہ کے مختلف اداروں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ اسلامی برادار ہیں، ہماری ثقافت، تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے، اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے۔ ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔