ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سڈنی میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا آج مدمقابل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سڈنی میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا آج مدمقابل
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون کی دو ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا،  میدان سجے گا سڈنی میں جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا اور 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کا افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ آئر لینڈ کو باآسانی 9 وکٹ سے ہرایا لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دن کا یہ واحد میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔