(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستان نے 148 کے ہدف کے تعاقب میں پا نچ وکٹوں کے نقصان پر افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آصف علی شاندار بیٹنگ کی بدولت اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ورلڈ کپ ٹی20 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے 35، 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 147رنز بنائے ۔افغانستان کے ان دونوں بیٹسمینوں نے آخری 7 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور سکور میں71 رنز کا اضافہ کیا۔
ایک موقع پر افغانستان کے 6 کھلاڑی صرف 76 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے اور ایسا لگتا تھا کہ افغانستان ٹیم 120 رنز بھی بمشکل ہی بناپائے۔گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے افغانستان کے خلاف 5 بولرز استعمال کیے، عماد وسیم نے 2، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حسن علی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔