سٹی42: شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے لگی ، لاہور پولیس نے چھے روز بعد جیلوں سے زیر حراست ملزموں کو عدالتوں میں پیش کرنا شروع کر دیا۔
گزشتہ چھ روز تک حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا تھا اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر احتساب عدالت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں، اینٹی کرپشن کورٹس ، بینک جرائم کورٹس ، سیشن عدالت، ماڈل ٹاون کچہری، ضلع کچہری اور کینٹ کچہری میں ملزمان کو جیل سے لا کر پیش کیا جا رہا ہے اور تمام ماتحت عدالتوں میں معمول کی عدالتی کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
چھ روز تک ملزمان پیش نہ ہونے سے عدالتی کاروائی میں تعطل آ یا تھا اور انصاف کی فراہمی روکی ہوئی تھی گزشتہ دنوں میں حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے سے 25653کیسز میں عدالتی کاروائی بری طرح متاثر ہوئی، پولیس کی نفری امن عامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود تھی جس کے باعث 6 روز تک ملزمان جیل میں بند رہے اور آج کے مقدمات میں کوئی آگے نہ بڑھ سکی وکلاء کا کہنا تھا۔ حراستی ملزمان کو قانونی طور پر آرٹیکل 10 اے کے تحت آزادی رائے اور اپنا مؤقف دینے کا حق ہے جب تک ملزمان پیش نہ ہوں تو عدالتوں میں گواہان کے بیانات بھی قلمبند نہیں ہو سکتے اب ملزمان کے عدالتوں میں پیش ہونے سے کاروائی معمول پر آ گئی ہے۔