سٹی42 :ڈینگی بخار شہر میں بے قابو ہونے لگا،غیر مصدقہ سرکاری اعداد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 401 کیسز سامنے آئے جبکہ ڈینگی بخار مزید 3 قیمتی زندگیاں نگل گیا
ڈینگی وائرس بے قابو ہونے لگا، غیر مصدقہ سرکاری اعدادکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار مزید 3 قیمتی زندگیاں نگل گیا، شہرمیں ڈینگی کے401نئے مریض رپورٹ ہوئے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے1 ہزار 461مریض زیرعلاج ہیں جبکہ رواں سال ابتک ڈینگی کے8 ہزار 604کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں میں 283 بستروں کا اضافہ کیا گیا، محکمہ صحت کی جانب سے شہرمیں1149مقامات سےلاروا تلف کیاگیا۔