سی سی پی او عمر شیخ نے ایس ایچ او کو معطل کردیا

سی سی پی او عمر شیخ نے ایس ایچ او کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) سی سی پی او عمر شیخ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے ایس ایچ او نواں کوٹ احمد عثمان کو معطل کر دیا۔

سی سی پی او عمر شیخ نے ایس ایچ او نواں کوٹ چودھری احمد عثمان کو معطل کر دیا اور فوری طور پر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سب انسپکٹر چودھری احمد عثمان کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ احمد عثمان کے خلاف عوامی شکایات کی بھی بھرمار تھی ۔

 یاد رہے اس سے قبل بھی سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ  کئی تھانیداروں کو گرفتار کروا یا، چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کےخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کیا گیا ، سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں ریڈ کیا تھا، پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا جو انکوائری میں ثابت نہ ہوا۔ 
ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا کیونکہ وہ لیڈیز کانسٹیبل چیکنگ کے دوران ساتھ نہ لے کر گیا تھا ، انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کےخلاف 155 سی کا مقدمہ درج کیا گیا ۔سی سی پی آو اہنی تعیناتی سے ابتک تیرہ پولیس اہلکاروں پر مقدمات درج کروا چکے ہیں۔

 قبل ازیں سی سی پی او نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پرتھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین کو گرفتار کروا دیا تھا، اے ایس آئی صادق حسین نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی اور دوران انکوائری شواہد مسخ کئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer