پارکوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

پارکوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پی ایچ اے نے نئے   کورونا ایس او پیز کے تحت پارکوں کو شام چھ بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس پر اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے   کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر نئے ایس او پیز  پر عملدرامد شروع کردیا گیا ہے، پی ایچ اے نے شہر کے پارک صبح سات سے شام چھ بجے تک کھولنے کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔   کورونا ایس او پیز کے تحت پارکوں کے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس پر اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے تمام تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تجارتی ادارے اور شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ ہسپتال، فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، پھلوں، سبزیوں کی دکانیں، تندور، آٹا چکیاں، فلنگ پلانٹس، زرعی آلات ورکشاپس،  پوسٹل کوریئر سروسز، پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، ایل پی جی شاپس 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹس ٹیک اوے سروسز 24 گھنٹے فراہم کر سکیں گے، کال سنٹر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کریں گے، پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

 

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاہور، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے علاقائی حدود پر ہوگا، ایس او پیز پر پہلے کی طرح سختی سے عمل پیرا رہنا ہو گا، نو ماسک نو سروس کے قانون کو قائم رکھا جائے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے اجلاس کے دوران تفریحی مقامات شام 6 بجے جبکہ تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer