ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 )  دو جہانوں کے سردار محمدﷺ کی آمد کا مہینہ شروع، ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی اہل اسلام میں خوشی کی لہر،  12ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوا جس میں مفتی انتخاب نوری اور مفتی مصطفی ثاقب سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ بج کر انیس منٹ پر شروع ہو کر ساڑھے چھ بجے تک جاری رہا۔ اس دوران کمیٹی ممبران نے چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم مطلع گرد آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہو سکی۔ ملک کے دیگر علاقوں سے شہادتیں موصول ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی فرزندان اسلام نے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جلوسوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ گلی گلی کوچہ کوچہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالہ سے گھروں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سجاوٹ کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

اہلیان اسلام اپنی اپنی مرضی کے مطابق اس جشن کو ہر سال بھرپور طور پر مناتے ہیں۔عید میلاد النبی ﷺکے جشن کے حوالے سے شہر میں سرکاری عمارتوں اور  شاہراہوں پر بھی چراغاں کیا جائے گا۔