سٹی42: سرکاری ہسپتالوں میں ناقص سیکورٹی کے انتظامات کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بننے لگے۔ کبھی ڈاکٹرز اور مریض کے درمیان ہاتھا پائی تو کبھی مریض وار اسپتال انتظامیہ آپس میں گتھم گتھا ہوجاتے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان ٹھن نہ سکی۔ اسپتالوں میں آئے روز لڑائی وجھگڑے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ رات میو ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔ نارتھ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تشدد کیا۔ ینگ ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ کے کہنے پر متعلقہ افراد کو پولیس نے چھوڑ دیا۔
ینگ ڈاکٹر کی جانب سے ڈاکڑز کو سیکورٹی فراہم کرنے اور مریض کے اہلخانہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ آتھارٹی کے مطابق تمام ایکسپائر اشیاء کی تاریخ تبدیل کرکے دوبارہ فروخت کیا جانا تھا۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔ دھندہ کرنے والے تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے کوشیش کر رہے ہیں۔