باگڑیاں چوک میں افسوسناک واقعہ

باگڑیاں چوک میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42 ) تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود باگڑیاں چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ جمال علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود باگڑیاں چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ جمال علی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ25 سالہ علی رضاشدید زخمی ہو گیا متوفی گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا, ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ نا معلوم کار سوار کی جانب سے کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس کاکہنا تھا کہ گولی زخمی علی رضا کی گال کے قریب سے گزر کر جمال علی کے سر پر لگی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے, جبکہ زخمی علی رضا جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان قانون کی حراست میں ہو نگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer