(سٹی 42) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان داتا دربار پر حاضری کے لئے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان غیرملکی پرواز کےذریعے برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے،عامر خان نےداتا دربار پر حاضری دی اس مو قع پر ان کے ساتھ ان کے بھا ئی ہارون خان بھی تھے، مزار پر بھولوں کی چادر چڑھائی اپنے اہل خانہ اور پاکستان کےلئے خصوصی دعا کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جب بھی لاہور آتا ہوں تو داتا دربار حاضر ی دیتا ہوں۔
باکسنگ کے بارے بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باکسرز کو عالمی سطح پر کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، جلد ہی پاکستان میں باکسنگ لیگ کا اعلان کروں گا۔
قبل ازیں عامر خان نے پرواز میں موجود پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے ہمراہ تصویر بنوائی،آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد اظہر علی بھی اسی پرواز کےذریعے ایئرپورٹ پہنچے۔