ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر بس طیاروں کا گلوبل بحران؛ پاکستان ائیر لائنز بال بال بچ گئی

 Air Bus crisis, Solar radiation, flight management system, Data destroyed, Air Bus a320
کیپشن: file photo پاکستان ائیر لائنز کے پاس ائیر بس اے320 طیارے موجود ہیں لیکن ان طیاروں مین وہ والا سافٹ وئیر نہیں جس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے ائیر بس کمپنی نے چھ ہزار طیارے گراؤنڈ کروا دیئے۔ پی آئی اے کے طیارے بدستور آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ائیر بس کے کئی ماڈلز کے فلائیٹ کنٹرول سسٹم کی مینیجمنٹ کرنے والے سافٹ وئیر میں سنگین پرابلم کی وجہ سے ائیر بس کے چھ ہزار طیارے زمین پر کھڑے کر دیئے گئے لیکن پاکستان کی سرکاری ائیر لائن اس مسئلہ سے بالکل متاثر نہیں ہوئی۔

پاکستان ائیر لائنز کے پاس بھی ائیر بس 320 موجود ہیں جو اہم روٹس پر فلائی کرتے ہیں۔ کل اور آج جب دنیا کی بہت سی ائیر لائنز کے ائیر بس طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے تو پاکستان ائیر لائنز کے ائیر بس 320 طیارے بدستور فلائی کرتے رہے۔ اس کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ جس سافٹ وئیر مین پرابلم ہے وہ سافٹ وئیر پیچ پاکستانی ائیر بس 320 میں انسٹال ہی نہیں کئے گئے تھے۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے  آج ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ائیربس طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 سے متعلق مسئلے کے بارے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ پی آئی اے نے یہ خراب سافٹ ویئر پیچ انسٹال ہی نہیں کیا، اسی لیے ہمارے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔