سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کا فائنل کچھ دیر بعد شروع ہو رہا ہے۔ میچ کا ٹاس ہو چکا ہے۔ سری لنکا کے اوپنر بیٹنگ کریں گے۔
ٹاس
آج فائنل میچ کا ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغاا نے جیتا۔ سلمان آغا نے فیصلہ کیا کہ وہ تارگٹ کو چیز کرین گے۔ انہوں نے مہمان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر کی۔ گزشتہ میچ میں سری لنکا نےٹارگٹ کو چیز کیا تھا لیکن یہ میچ 20 اوورز میں ٹائی ہو گیا تھا۔ سپر اوور مین میچ پاکستان نے جیت لیا تھا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے اپنی پلئینگ الیون ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آج میچ کے لےئ واپس لائے۔ آج وسیم جونیئر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
فائنل کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔