ویب ڈیسک : ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 281.55 روپے کا ہوگیا ۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 49 پیسے سستا ہوکر 327.96 روپے کا ہوگیا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 70 پیسے سستاہوکر 374.40 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 77.37 روپے جبکہ سعودی ریال 7 پیسے کمی سے 75.49 روپے کا ہوگیا۔