وقاص احمد: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے بھیکے وال موڑ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے حراست میں لیتے ہوئے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔