ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا رسپانس ٹائم پنجاب بھر میں سب سے بہتر قرار

لاہور پولیس کا رسپانس ٹائم پنجاب بھر میں سب سے بہتر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک :لاہور پولیس نے ایمرجنسی رسپانس کے میدان میں صوبے کے دیگر اضلاع کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 15 کا اوسط رسپانس ٹائم بڑھ کر 18 منٹ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ لاہور میں یہی رسپانس ٹائم نمایاں بہتری کے ساتھ 10 منٹ رہ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں کالر کو فرسٹ ریسپانڈر افسر سے فوری کانفرنس کال پر ملانے کی پالیسی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس سسٹم کے باعث ایمرجنسی صورتحال میں بروقت مدد کی شرح میں واضح اضافہ ہوا اور پولیس کی 82 فیصد کالز میں مقررہ وقت پر رسائی ممکن ہوئی۔

شہریوں نے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بڑھتے ہوئے رسپانس ٹائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم لاہور میں 10 منٹ کے اندر پولیس کی رسائی کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی نے یہ رپورٹ لاہور پولیس کی ایمرجنسی رسپانس کارکردگی میں بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کانفرنس کال سسٹم نے موقع پر پولیس کی فوری رسپانس صلاحیت کو نہ صرف بہتر بنایا بلکہ مجموعی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔