(اویس خان)جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ منیر احمدسدھانہ سمیت چارافراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ منیر احمدکی گاڑی پردو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ منیر احمد سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا، ایک نامعلوم راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آ کر دم توڑ گیا۔
ایڈوکیٹ منیر احمد سدھانہ کوشدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ دم توڑگئے،لاش کو مارچری منتقل کر دیا گیاہے۔