ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ تنوشری چکرورتی کے چاہنے والوں کو اُس وقت حیران رہ گئے جب اداکارہ کی اچانک شادی کی خبر سامنے آئی۔ اداکارہ نے امریکہ میں چپ کے سے اپنے دیرینہ دوست سجیت باسو سے شادی کر لی۔
کلکتہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب لاس ویگاس میں منعقد ہوئی، جس میں صرف چند قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ دونوں نے اپنی شادی کو مکمل طور پر نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی وجہ سے کوئی میڈیا کوریج نہیں کی گئی۔
شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ تنوشری کو خوبصورت فل سلیو نیٹ لہنگا پہنے دیکھا گیا ، دلہے سجیت باسو نے شادی کے موقع پر کلاسک بلیک ٹکسیڈو پہن کر سادگی اور اسٹائل برقرار رکھا۔
اگرچہ شادی امریکہ میں ہوئی، لیکن جوڑے نے تقریب میں بنگالی روایت کا رنگ بھرنے کے لیے سندور دان کی رسم بھی ادا کی، جو کہ بنگالی شادیوں کا اہم حصہ ہے۔

سجیت باسو کون ہیں؟
تنوشری کے شوہر سجیت باسو امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں مقیم ایک ٹیکنالوجسٹ اور آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے تھے، لیکن حالیہ مہینوں میں ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔
تنوشری نے کا کہنا تھا کہ شادی کے لئےسجیت نے پرپوز کیاتھا، اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’اس نے اچانک کہا، ’چلو شادی کر لیتے ہیں‘ اور یوں ہم نے زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کیا۔‘یہ پوری شادی سجیت ہی کا آئیڈیا تھا، جس نے ایک طویل تعلق کو سادگی اور محبت سے بھرپور تقریب میں بدل دیا۔
جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں شادی کے بعد کچھ دن امریکہ ہی میں قیام کریں گے اور پھر بھارت واپس آ کر اپنی پروفیشنل سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔