شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی راہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا۔

پارٹی رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک پیش کی، شہباز شریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا، الحمدللہ۔ جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔