موسم سرما کے سکول یونیفارم کی قیمت میں اضافہ، والدین پریشان

موسم سرما کے سکول یونیفارم کی قیمت میں اضافہ، والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: موسم سرما کے سکول یونیفارم کی قیمت میں  40 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق یونیفارم کی قیمتوں میں اضافے سے والدین سمیت دکان مالکان بھی پریشان ہوگئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کے لیے کوٹ خریدنا آئے تھے لیکن قیمت کی وجہ سے سویٹر خریدا ہے،  سکولوں کی جانب سے مخصوص دکانوں سے یونیفارم خریدانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ 

دکان مالکان کا کہنا ہے کہ گاہک پرانے سال کے حساب سے چیز خریدنے آتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بہت سارے والدین خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔