سکول ٹیچر اورچوکیدار کی دو ماہ تک نابینا طالبہ سے زیادتی

 سپیشل ایجوکیشن ،نابینا طالبہ ،زیادتی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) سپیشل ایجوکیشن سکول میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے استاد اور سکول چوکیدار کی مبینہ زیادتی،ملزمان نے بچی کے اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان محمد کامران (میوزک ٹیچر) اور محمد صفدر (چوکیدار) کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سٹی دیپالپور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں متاثرہ طالبہ کے والد نے بتایا کہ دو ملزمان دو ماہ تک 16 سالہ بچی سے زیادتی کرتے رہے۔

تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے رہائشی متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ میری بیٹی کلاس روم میں موجود تھی کہ ملزم کامران اسے بہانے سے واش روم کی طرف لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔