بیوی نے شوہر کے ٹکڑے کر دیے، ویڈیو وائرل

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کے الزام میں مقتول کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مقتول کی لاش کے ٹکڑے مختلف مقامات سے برآمد ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی لاش کے 6 ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔

پولیس کے مطابق 5 جون کو علاقے میں گندی بدبو پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3 سے دن 4 کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے۔بعد ازاں نے پولیس نے علاقہ مکینوں سے تفتیش اور گھر گھر جاکر تصدیق کی جس کے نتیجے میں اعضاء کی شناخت کرلی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا کہ 7 سے 8 سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا۔ پولیس نے دونوں ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمہ پونم نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر کے اس کے بیٹے کے حوالے سے برے عزائم تھے وہ میرے بچے کے ساتھ غلط حرکات کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمہ پونم نے سال 2017 میں مقتول انجن داس سے دوسری شادی کی تھی کیونکہ ایک سال قبل اس کے پہلے شوہر کالو کا انتقال ہوگیا تھا جس سے اس کے آٹھ بچے ہیں۔

واردات سے پہلے ماں بیٹے نے مقتول کو شراب میں نیند کی گولیاں ڈال کر پلائی بعد ازاں اس کا گلا کاٹ کر لاش کو ایک دن کے لیے گھر میں چھوڑ دیا تاکہ خون مکمل طور پر نکل جائے۔