بجلی کی بچت کیلئے صارفین کیلئے خصوصی اسکیم مؤخر

 بجلی کی بچت کیلئے صارفین کیلئے خصوصی اسکیم مؤخر
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانیہ میں نیشنل گرڈ نے بلیک آؤٹ سے بچنے کی اسکیم کا تجربہ کچھ وقت کے لیے مؤخر کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکیم کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی بچت کے لیے  شام کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو  انعامی رقم دی جائے گی۔

اس حوالے سے صارفین کو ایک معاہدے پر دستخط بھی کرنا تھا جس کے تحت وہ اسکیم کا حصہ بن جاتے تاہم اس اسکیم کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائن اپ کرنے والے صارفین کو کچھ مخصوص اوقات میں الیکٹرک اوون، ڈِش واشر اور بجلی زیادہ استعمال کرنے والی اشیا نا چلانے پر رقم ادا کی جائے گی.

بتایا گیا تھا کہ موسم سرما میں شام کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے پر یہ بلیک آوٹ سے بچنے کے لیے گرڈ اسٹیشن کی پہلی دفاعی لائن ہوگی۔ یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ نیشنل گرڈ کی اس پیشکش سے اسمارٹ میٹر لگوانے والے صارفین ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔