ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، سمن آباد موڑ پر نیا انڈر پاس بنے گا

Morr Samanabad Underpass
کیپشن: Morr Samanabad
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے نے سمن آباد موڑ پر نئے انڈر پاس کا پی سی ون حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوادیا، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں ایک ارب انتالیس کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے کی لاگت سے سمن آباد بجانب گلشن راوی فل ہائیٹ انڈر پاس تعمیر ہوگا ۔
 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنئیرنگ ونگ نے سمن آباد موڑ پر نئے انڈر پاس کا پی سی ون حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوادیا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں ایک ارب انتالیس کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے کی لاگت سے انڈر پاس بنے گا۔ پلاننگ کے مطابق سمن آباد بجانب گلشن راوی فل ہائیٹ انڈر پاس تعمیر ہوگا ۔ ڈیول کیرج وے انڈر پاس کی لمبائی پانچ سو میٹر سے طویل ہوگی ۔ انڈر پاس فل ہائیٹ میں ملتان روڈ کو زیر زمین کراس کرے گا ۔

صوبائی وزیر نے انڈر پاس کی تعمیر کے لئے وزیراعلی سے استدعا کی تھی۔ چیف انجنئیرن ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ ٹو نے پی سی ون ارسال کیا ہے ۔ انڈر پاس کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے منصوبے کا ٹینڈر جاری کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer