لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی

لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی ایئر کوالٹی انڈکس 250 ریکارڈ ، جلو ہربنس پورہ،مزنگ اور بند روڈ  آلودہ ترین علاقے برقرار۔

 لاہور کا مطلع خشک رہا اییر کوالٹی انڈکس بڑھنے سے فضا الودہ ہوگی صبح کے اوقات مین ایئر کوالٹی انڈکس 200 رہا جبکہ دوپہر اور شام کے اوقات میں بڑھ کر 300 تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر بوندا باندی ہوگی جبکہ لاہور مین مطلع صاف رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں مطلع ابر الود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا دن کے اوقات میں ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا جبکہ فضا بھی صاف ہوگئی دس کلو میٹر فی گھنٹہ کے مطابق ہوائیں چلنے سے اییر کوالٹی انڈکس کا معیار قدرے بہتر رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا سسٹم پنجاب آئے گا جو لاہور میں بادل لائے گا۔

مگر لاہور میں نومبر کے اخری ہفتے بارش کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا موسم مزید سرد ہوگا درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی برسییں گی، دھند میں اضافہ کے باعث فضائی آلودگی میں شدت آئےگی۔

Shazia Bashir

Content Writer