انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے نیا پلان تیار کرلیا

انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے نیا پلان تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر سے آوارہ کتوں کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت تیار کرلی، 25 ہزار آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے باوجود شہر سے آوارہ کتوں کا خاتمہ نہ ہو سکا تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن، لائیواسٹاک اور ہیلتھ اتھارٹی کے اسکواڈ اب آوارہ کتوں کو تحویل میں لیں گے۔

ایم سی ایل نے نئی حکمت اختیار کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو شوٹ کرنے بجائے ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر کے آوارہ کتوں کو پکڑکر تحصیل لیول پر ایک واڑہ بنائے گی۔ چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری کہتے ہیں بنیادی طور پر ایم سی ایل کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچائے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کا کہنا ہے کہ تحصیل وائز پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ایک ٹیم پانچ افراد پر مشتمل ہوگی۔ ڈوگ ویکسینیشن ٹیم میٹروپولیٹن کارپوریشن، ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈوگ ویکسینیشن ٹیموں کو ویٹرنری یونیورسٹی سے تربیت دلائی جائے گی۔ آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کے بعد دو سے تین روز تک مانیٹرنگ کے لیے رکھا جائے گا۔ مکمل ویکسینیشن کے بعد نمبر لگا کر واپس اسی علاقہ میں چھوڑ دیا جائے گا۔ ویکسینیشن کے باوجود بھی باؤلا پن ٹھیک نہیں ہوتا تو پھر فوری شوٹ کرکے تلف کردیا جائے گا۔