شہر میں کمسن بچیوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا

شہر میں کمسن بچیوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) لاہور میں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری، گزشتہ 4 روز میں 6 سالہ شکیلہ سمیت 3 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمے درج ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی تلاش کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چار روز میں دو بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمے درج ہوئے ہیں۔ تھانہ راوی روڈ سے مبینہ اغوا ہونے والی 6 بچی کا سراغ نہ لگایا جاسکا، ایف آئی آر کے مطابق 6 سالہ شکیلہ گھر سے سودا سلف لینے نکلی اور لاپتہ ہوگئی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اسی طرح فیصل ٹاؤن میں دو بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا، 17 سالہ مہک اور اس کی چھوٹی بہن مسکان بھی 3 روز سے لاپتہ ہیں، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق بچیوں کے مبینہ اغوا پر ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں، جلد انہیں بازیاب کرالیں گے۔