ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیرلائسنس اورکم عمرڈرائیورزعید پر بھی نہ بچ سکے ؛ 2374 وہیکلز کیخلاف کارروائی

بغیرلائسنس اورکم عمرڈرائیورزعید پر بھی نہ بچ سکے ؛ 2374 وہیکلز کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بغیرلائسنس اورکم عمرڈرائیورزکےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہوا۔ عیدکےتیسرےروز مجموعی طور پر 2374 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔
کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 145 موٹرسائیکلیں بند، 419 کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ تین سواریاں بٹھانے پر 475 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر 228 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے پر403وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔
بغیر ہیلمٹ 395،ون وے 91 ، لین لائن وائیلشن پر 444 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ 

سی ٹی او لاہور نے کہا پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ پر 10 بسوں کو جرمانے کئے گئے، والدین کےتعاون سےکم عمرڈرائیورزپرکنٹرول رہا