سٹی 42: عید کا آخری روز، پردیسوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
لاہور سے کراچی، راولپنڈی جانیوالی ٹرینوں میں بکنگ 100 فیصد مکمل ہے ۔ جامشورو کے قریب مال گاڑی حادثے کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا۔
ایک طرف ٹکٹوں کی عدم دستیابی ،دوسری جانب ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ۔ کراچی سے آنیوالی تیزگام ایکسپریس 10گھنٹے کی تاخیر سے رات 12 بجے لاہور پہنچے گی۔
علامہ اقبال ایکسپریس 5گھنٹے کی تاخیر سے شام ساڑھے 6بجے لاہور پہنچے گی۔
قراقرم ایکسپریس 8گھنٹے کی تاخیر سے شام چھے بجے لاہور آئے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App