(عرفان ملک) لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 148ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں اورضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والے 74 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے پر 64مقدمات درج کئے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 70 ملزمان کوگرفتارکرکے 49مقدمات درج کئے گئے۔