سٹی42: صوبائی ھکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ نمائش پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
سندھ کی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ آج سے آئندہ 90 دن کے لئے کوئی بھی شہری اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکے گا خواہ اس کی سماجی حیثیت کچھ بھی ہو۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، سیکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پابندی اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کو قبیح حرکت سے روکنے کے لئے لگائی گئی ہے۔
اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 C.r.P.C کے تحت کارروائی ہوگی۔