ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ

 پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں ایک دن میں دوسری مرتبہ زلزلہ آ گیا۔اس علاقہ میں  کل بھی زلزلہ آیا تھا۔

آج پہلے بلوچستان میں زلزلہ آیا۔ اب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔