سٹی 42 : قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ملزم سے چھینا گیا مال بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی قوم پٹھان سکنہ موہنی روڈ نزد داتا دربار لاہور سے ہوئی۔ملزم اپنے رشتہ دار علی کے گھر قذافی روڈ مہمان آیا ہوا تھا۔
ایس یس پی آپریشنز رضوان طارق کی زیر نگرانی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔
سی پی او نے کہا کہ مجرم چاہے جتنا بھی شاطر ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری، ملزم کو عدالت سے سخت ترین سزا دلوائی جائے گی ۔