سٹی 42 : سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے پر برقرار رہا، دس گرام سونا بھی 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے پر برقرار رہا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3380 روپے پر برقرار رہی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3309 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا ۔