ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف تاجکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف تاجکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔

ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

دو روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ دوشنبے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔