ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ؛ ایک اور مویشی منڈی سج گئی، شہری خوبصورت جانور کی تلاش میں مصروف

عیدالاضحیٰ؛ ایک اور مویشی منڈی سج گئی، شہری خوبصورت جانور کی تلاش میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جیسے جیسے عیدالاضحیٰ کے دن قریب آرہے ہیں، مویشی منڈیوں میں رونق بڑھ رہی ہے، ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شہری خوبصورت اور سستے جانور کی تلاش میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ 

عیدالاضحیٰ کی آمد کے دن قریب آتے ہی سگیاں میں بھی مویشی منڈی سج گئی، جہاں اس وقت بکرے ، چھترے اور دنبے 60 ہزار سے 2 لاکھ تک فروخت ہورہے ہیں۔ عید کے دن قریب آنے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتں بڑھ گئی ہیں، منڈی میں بیل اور بچھڑے 2 سے 4 لاکھ میں دستیاب ہیں ۔ 

دوسری جانب خریدار خوبصورت اور سستاجانور ڈھونڈنے کے لیے منڈیوں کا رخ کرچکے ہیں، اور اچھے جانور کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ کالے ، سفید اور براؤن رنگت کے بیل منڈی کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔