شاہد سپرا: لیسکو نےپرائیویٹ سیکٹرسےجلنےوخراب ٹرانسفارمرزمرمت کروانیکافیصلہ کر لیا،مجموعی طورپر908ٹرانسفارمرزکی مرمت کیلئےکام کاآغازکردیاگیا۔
200کےوی اےکے678ٹرانسفارمرزکی مرمت کروانےکاعمل شروع کر دیا۔خراب100کےوی اےکے230ٹرانسفارمرزکی مرمت کروانےکیلئےکام شروع کر دیا،لیسکوکوجلنےوالےٹرانسفارمرزکی مرمت کیلئے50کروڑ کےاخراجات برداشت کرناہونگے۔
ذرائع کے مطابق لیسکونےٹرانسفارمرزکی مرمت کیلئےاپنی ورکشاپس بھی قائم کررکھی ہیں،خراب وجلنےوالےٹرانسفارمرززیادہ ہونےسےآؤٹ سورس کرنےکافیصلہ کیاگیا،ٹرانسفارمرزکی مرمت سےلیسکوکےپاس سسٹم میں لگانےکیلئےاضافی ٹرانسفارمرزکاسٹاک آ جائیگا،مختلف علاقوں میں جلنےوخراب ہونیوالےٹرانسفارمرزکوتبدیل کرنےمیں آسانی ہو گی۔
اضافی سٹاک سےصارفین کو بجلی کی طویل بندش سےچھٹکارہ مل جائےگا،شعبہ میٹریل مینجمنٹ نےمارکیٹ سےٹرانسفارمرزمرمت کروانےکاعمل شروع کردیا۔