ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نظر انداز،برائلر گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

سرکاری نرخ نظر انداز،برائلر گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان: شہر لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے کے باعث سیلرز من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ زندہ مرغی سرکاری کاغذوں میں سستی مگر مارکیٹ میں بدستور مہنگی جبکہ بون لیس گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔من مانے نرخوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا.

رپورٹ کے مطابق، شہر میں آج برائلر گوشت 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ صافی گوشت 700 روپے اور بون لیس گوشت 900 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب، زندہ مرغی کی سرکاری قیمتیں اور بازار کی قیمتوں میں واضح فرق موجود ہے۔سرکاری ہول سیل ریٹ: 384 روپے فی کلو فروخت،چون ریٹ398 روپے فی کلو،مارکیٹ ریٹ: 420 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کے دعوے صرف کاغذوں تک محدود ہیں، جبکہ مارکیٹ میں کوئی مؤثر نگرانی نظر نہیں آتی۔

تاجروں کا موقف ہے کہ فیڈ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں، تاہم صارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر نرخوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔