ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن طلب

درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو طلب کرلیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی عدالتی حکم پر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ، عدالت نے آئی جی کو مغوی کی بازیابی کے لیے 13 جون تک کی مہلت دے دی .

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محکمہ سکولز کے محمد آصف سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے چوہدری محمد آصف شہزاد ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن لاہور میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں ،ان ملازمین کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ، عدالت نے تمام کلاس فور کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا تھا ، پہلی پٹیشن کے کچھ کی تنخواہیں جاری کی گئیں ہیں ، باقی کو نظر انداز کیا گیا ، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کی سابقہ اور موجودہ تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائے ، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب عدالت نے تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تو یہ امتیازی سلوک کیوں رکھا گیا ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا پہلی پٹیشن میں صرف سو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا ،محکمہ تعلیم کی جانب سے ان سو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا آرڈر جاری کردیا ہے، عدالت نے سیکرٹری سکولز کو طلب کرتے ہوئے سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔


 

Ansa Awais

Content Writer