ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں جاگھسا۔
پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔