ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ،سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

عوام کیلئے بجٹ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے،نیپرا بجلی3 روپے49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عوام کیلئے بجٹ مہنگائی کا بم بن کر گرے گا، بجٹ کیساتھ بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے،نیپرا بجلی3 روپے49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

 مہنگی بجلی عوام کیلئے مزید مہنگی ہوجائے گی ، سی پی پی اے نےبجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں مانگ رکھا ہے ،نیپرا بجلی3 روپے49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

 من و عن اضافے کابجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریبا35 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا،نیپرا نےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی2 روپے84 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی،مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا گیا تھا۔