ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی مزاحمت پر امریکی اداکار جونی ویکٹر قتل

ڈکیتی مزاحمت پر معروف امریکی اداکار جونی ویکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   ڈکیتی مزاحمت پر  37 سالہ معروف امریکی اداکار جونی ویکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

 امریکی ریاست لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے کچھ  چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران اداکار کی مزاحمت پر  3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی،  فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

 امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار کی والدہ کا کہنا تھا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہا تھا کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، ویکٹر  نے اُنہیں  روکنے کی کوشش کی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار  ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔