عدم استحکام پیدا کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا: آرمی چیف  

Army chief,General sayyed Asim munir,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے محبت کا اظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ چھاؤنی کا دورے کے دوران کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا، آرمی چیف نے کہا کہ  عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑعوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔

آرمی چیف  سیدعاصم  منیر نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کمزور کرنے کی کوششیں کر نے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں، عوام نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے محبت کااظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کامنہ توڑ جواب دیا۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ پاک فوج دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم  منیر کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی سکیموں کا بھی دورہ کیا۔